ڈیرہ‘ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:22

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے حاجی مورا میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،کلاچی پولیس نے وانڈہ شیرومیں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پنا ہ دینے پر اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے حاجی مورا میں شادی کے موقع پر ہونے والے ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیکر ہوائی فائرنگ کرنے والے فضل الرحمن بلوچ ولد اسلم سکنہ تھویا فاضل انڈس کالونی کو گرفتار کرکے اس سے ایک پستول تیس بور اور 35کارتوس برآمد کرلئیے،کلاچی پولیس نے وانڈہ شیرومیں گلزار علی ولد زر ولی کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ وہ اپنے بھائی اشتہاری ملزم اسلام الدین کو پنا ہ وخوراک مہیا کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :