پشاور‘ پہلے چوائس انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل گلریکس ڈیپارٹمنٹ نے جیت لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)پہلے چوائس انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل گلریکس ڈیپارٹمنٹ نے جیت لیا فائنل میں گل ریکس ڈیپارٹمنٹ نے چوائس کرکٹ کلب کو 49 رنز سے شکست، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین مینہ خان اور چوائس انٹرنیشنل کے نیشنل منیجر مارکیٹنگ شفیع الرحمان مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اصغر خان ‘شاہ فہد ‘حسیب ‘عابد اسد ‘فیصل‘امان اللہ ‘محمد اسماعیل ‘محمد عمر‘عمران ‘صوبائی کے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں منعقد ہ فائنل میں گلریکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز سکور کئے ‘سعید آفریدی 27 ‘ادریس 28 ‘خالد 33 اور سرور آفریدی تیس رنز کیساتھ نمایاں رہے ‘چوائس انٹرنیشنل کی طرف سے وقار ‘مثل ‘حماد اور سلمان شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں چوائس انٹرنیشل کی ٹیم 133 رنز پر آئوٹ ہوگئی ‘ایم آصف 35 ‘واصف 34 اور اعظم 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ‘جمال اور عبید نے تین تین جبکہ کائل نے دو وکٹیں حاصل کیں‘ٹورنامنٹ میں پشاور کی بہترین ٹیموں نے شرکت کی دو ہفتوں سے زائد جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں چوائس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بہترین مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ‘فائنل کے آخر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین مینہ خان اور چوائس انٹرنیشنل کے شفیع الرحمان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے اور اعلان کیا کہ آئندہ بھی اس قسم کے مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

آخر میں شفیع الرحمان نے خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ میں چوائس انٹر نیشنل کے تعاون ٹرائلز کا بھی اعلان کیا جس میں چوائس انٹر نیشنل ٹیم کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیاجائے گا۔ جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام گریڈ ٹو اور گریڈ ون ٹورنامنٹ سمیت پاکستان پریمیئر لیگ میں بھی شرکت کری گی ۔