چارسدہ،ہ شاپ کیپرز فیڈریشن کی مرکزی کابینہ مستعفی ، 12دسمبر کو نئے انتخابات ہو نگے، نگرانی کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:14

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کی مرکزی کابینہ اپنی مدت پوری کرنے کے بعد مستعفی ہو گئی ۔ 12دسمبر کو ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں مرکزی کابینہ کے لئے نئے انتخابات منعقد ہو نگے ۔ انتخابات کی نگرانی کیلئے ملک حاجی ظفر خان کی سربراہی میں چار رکنی الیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔گزشتہ روز شاپ کیپرز فیڈریشن کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین حاجی کوثر خان منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف ٹریڈز کے صدور اور ، جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلا س میں مرکزی کابینہ کی کا ر کر دگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور جہاں جہاں کمزوریاں اور غلطیاں کی گئی تھی ا س کی نشاندہی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں کابینہ نے مدت پوری کرنے کے بعد استعفیٰ پیش کئے اور ہر قسم تعاون کرنے پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا ۔

اجلا س میں متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے نئے انتخابات کیلئے ملک حاجی ظفر خان کی سربراہی میں چار کنی الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ۔ کمیٹی کے دیگر ارکین میں حاجی فیض محمد ، ذاہد خان اور سرتاج خان شامل ہیں ۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی ظفر خان کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق 12دسمبر بروز پیر ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں مرکزی کابینہ کے لئے نئے انتخابات منعقد ہو نگے جس میں متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن سے وابستہ 28ٹریڈز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔

متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن سے وابستہ کسی بھی ٹریڈ کا صدر اور جنرل سیکرٹری مرکزی کابینہ کے کسی بھی عہدے کیلئے انتخابات لڑ سکتے ہیں ۔ خواہش مند امیدوار مرکزی کابینہ کے آئینی عہدوں صدر ، جنرل سیکرٹری ، آفس سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری اور پریس سیکرٹری کے عہدے کیلئے الیکشن کمیٹی کے چیئر مین ملک حاجی ظفر خان کے ساتھ 7دسمبر بروز بدھ شام پانچ بجے تک پانچ سو روپے لازمی فیس کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کر سکتے ہیں ۔

ایک امیدوار صرف ایک عہدے کیلئے کاغذات جمع کر اسکتے ہیں ۔ الیکشن کمیٹی 9,8دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریگی ۔ 10دسمبر کو امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جبکہ 12دسمبر کو ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک ووٹ ڈالے جائینگے ۔ الیکشن کمیٹی کے ارکان کے دستخطوں سے چیئر مین الیکشن کمیٹی تین بجے نتائج کا اعلان کرینگے ۔