چارسدہ ،آل ٹیچر کوآرڈنیشن کونسل کا اجلاس 15دسمبر کو طلب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:14

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) آل ٹیچر کوآرڈنیشن کونسل کا اجلاس 15دسمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1میں طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری ایک بیان کے مطابق مطابق آل ٹیچر کوآرڈنیشن کونسل کے چیئرمین حاجی سر فراز خان نے کونسل کا اجلاس 15دسمبر بروز پیر صبح نو بجے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1چارسدہ میں طلب کیا ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں اساتذہ کرام پر پولیس ایف آئی آر کے حوالے سے لائحہ لائحہ طے کیا جائیگا۔