چارسدہ، معذوروں کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، احتجاجی ریلی

ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ،دیگر حقوق نہیںملے،ہم معاشرے پر بوجھ بنتے جا رہے ہیں، معذوروں کا احتجاج

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:14

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) چارسدہ میں معذور افراد نے معذوروں کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر احتجاج ریکارڈ کرا یا۔ حکومت معذوروں کو ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ اور دیگر حقوق نہیں دے رہی جس کی وجہ سے معذور افراد معاشرے پر بوجھ بنتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

معذور افراد نے فاروق اعظم چو ک تک ریلی نکالی اور مطالبات کے حق مختلف بینزز اور کتبے اٹھا رکر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ا س موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے جنید اور دیگر معذور وں نے کہا کہ حکومت معذوروں کا حق کھا رہی ہے ۔ ملازمتوں میں پانچ فی صد کوٹہ اور دیگر جائز حقوق اور مراغات سے حکومت چشم پوشی کر رہی ہے جس کی وجہ سے معذور افراد معاشرے پر بوجھ بنتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :