گیس سلنڈر غبارے بھرنے کے دوران دھماکہ ہو گیا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، شہر لرز اٹھا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:14

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکے میں ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روزھنگوپولیس ایس ایچ او فرید خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ھنگو کے بازار وراستہ چوک میں ایک دکان میں غباروںمیں بھرنے والے گیس سلنڈر غبارے بھرنے کے دوران دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص خان محمد ولد وزیر گل سکنہ کوہاٹ حال ھنگو موقع پر جاںبحق ہو گیا جبکہ ایک شخص طوری گل معمولی زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے سے ھنگو شہر لرز اٹھا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :