آپریشن ضرب عضب سے صوبہ میں امن بحال ہوا ‘سفاری ٹرین کے سفر میں خود سفر کرنا دنیا کو پیغام دینا ہے کہ خیبرپختونخوا پرامن ہے ‘یہاں عام لوگوں کی طرح سفر کیا جاسکتا ہے‘ دنیا بھر کو خیبرپختونخوا کا جو تاثر پیش کیا وہ غلط ہے یہاں کے عوام پرامن ہیں ‘ ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے صوبہ کی عوام کیلئے سستی تفریحی سہولیات فراہم کرنا اچھا اقدام ہے

سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا اسد قیصر کی بات چیت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا اسد قیصر نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب سے صوبہ میں امن بحال ہوا ہے سفاری ٹرین کے سفر میں خود سفر کرنا دنیا کو پیغام دینا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا پرامن ہے یہاں عام لوگوں کی طرح سفر کیا جاسکتا ہے ، دنیا بھر کو خیبرپختونخوا کا جو تاثر پیش کیا گیا ہے وہ غلط ہے یہاں کے عوام پرامن ہیں ، ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے صوبہ کی عوام کیلئے سستی تفریحی سہولیات فراہم کرنا اچھا اقدام ہے ، سفاری ٹرین کا سفر یادگاری اور تاریخی سفر ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ صوبہ میں مزید ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں، ان خیالات کا اظہار ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور پاکستان ریلوے کی جانب سے پشاور کینٹ سے اٹک خورد تک کے مقام پر سفاری ٹرین سفر کے موقع پر کیا، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، کنسلٹنٹ ٹورازم کارپویشن ظہور درانی ، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی فیمیلز اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں، سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبہ میں سیاحت ، کھیل ، تعلیم اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،صوابی کے مقام پر 18 دسمبر کو انڈس ریور 4x4 ریلی منعقد کر رہے ہیں جو کہ ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے سیاحت کے فروغ اور ترقی کیلئے اچھا اقدام ہے ، ٹرین کے سفر میں عوام کے ساتھ سفر کرنے کا مقصد دنیا اور عوام کو پیغام دینا ہے کہ صوبہ میں کوئی خوف کا عالم نہیں سیر وتفریح آرام سے کی جا سکتی ہے ، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ ٹرین کے سفر کیلئے سپیکر اسد قیصر کا بہت مشکور ہوں جو آج یہاں آئے اور سفاری ٹرین کے اس سفر کے موقع پر ہمارا ساتھ دیا ، ہمیں خوشی ہے کہ صوبہ میں سیاحت ، کھیل، ثقافت کی ترقی کیلئے صوبائی نمائندوں کا ہمیشہ ساتھ رہا ہے اور صوبائی حکومت بھی صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے ترجیہی بنیادوں پر کام کررہی ہے ، سفاری ٹرین کے اس سفر میںتمام فیملیز کو خوش آمدیدکہتاہوں ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے جہاں تفریحی دوروں کا انعقاد کیا ہے ادھر ہی مذہبی، ثقافتی، سیاحتی ، آرکیالوجی اور صوبہ کی نوجوانوں کیلئے مختلف پروگرام تشکیل دیئے ہیں ،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ کی عوام کیلئے پشاور کینٹ سے اٹک خورد کے مقام تک سفاری ٹرین کے تفریحی سفر کا انعقاد کیا گیاٹرین صبح 9بجے صدر ریلوے سٹیشن پشاور سے روانہ ہوئی ،اٹک خورد کے مقام پر اونٹ کی سواری، پتنگ بازی ، فوک موسیقی، رسہ کشی ، آرچری کے مقابلے اور دریائے کابل کے ساحل کی سیر کرائی گئی ، اس موقع پر آئی ہوئی فیمیلز نے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں سیاحت کے فروغ و ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور پروگراموں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے بین الاقوامی سیاح اور فیمیلزایک بار پھر صوبہ کے حسین سیاحتی مقامات کا رخ کرینگی ۔

(جاری ہے)

خواتین کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت ، پاک ریلوے کی جانب سے اس قسم کے پروگرامز کے انعقاد سے فیمیلز کو تفریح کے مواقع میسر ہونگے اور خاص کر پشاور کی فیمیلز کو گھروں سے نکلنا اور صوبہ کے مختلف حسین مقامات کو دینے اور جاننے کا موقع ملے گا۔