پاکستان۔اٹلی انوسٹمنٹ بزنس فورم 6دسمبر کو ہو گا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) سرمایہ کاری بورڈ(بی او آئی)کے زہی اہتمام پاکستان۔اٹلی انوسٹمنٹ بزنس فورم 6 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔اس سلسلے میں اٹلی کے نائب وزیر اقتصادیات اعلی سطح کے تاجر وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فورم کے دوران دونوں ملکوں کی درمیان سرمایہ کاری اور تجارت میں مزید اضافے کیلئے مختلف پہلووں پر بحث ہو گی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے پرائیوٹ سیکٹ کے مابین تعاون بڑھانے کی غرض سے ایم او یو پر بھی دستخط ہونگے۔فورم کے اختتام پر پریس کانفرنس منعقد ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں اضافے کے فیصلے کا اعلان کیاجائیگا۔اٹلی کے نائب پاکستان میں قیام کے دوران اعلی حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :