میاں برادران منصوبوں سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں ،رکن اسمبلی ن لیگ گلزار گجر

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:10

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری گلزار گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جوملک کو سنوارنے اور دنیا میںا یشیاء کا ٹائیگر بنانے پر ہمیشہ کا ربند رہی ہے۔ وہ گزشتہ روز وہ مراکہ میں منعقدہ جلسیسے خطاب کے دوران کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ موٹروے ،رنگ روڈ ،میٹرو ٹرین اورنج ٹرین اور ہیڈ بریج فلائی اوورمنصوبوں کے ساتھ ساتھ توانائی منصوبے جبکہ انفراسٹر کچر کے منصوبوں کی بروقت معیاری اور شفافیت کو یقینی بنانا میاں برادران کاخاصہ ہے جبکہ دشمن سی پیک منصوبوں سے بڑھتی ہوئی دنیامیں مقبولیت سے مشتعل ہوکر کنٹرول لائن پر جنگ جیسا ماحول اورانتشارفضاء پیدا کررہاہے لیکن میاں برادران منصوبوں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں حلقہ 161سے صوبائی سطح پر کامیابی پر وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے گہری وابستگی کے باعث حلقہ 128این اے کے لیے دو ارب روپے کی گرانڈ دی ہے اس میں نہ تو کوئی میر اکمال ہے اورنہ ہی ایم این اے کا لیکن افسوس کہ یہاں مسلم لیگ ن کے متوالوں کا مسکن ہے نہ ہی پینے کا صاف و شفاف پانی اور نہ ہی نکاس آب کی سہولت میسر ہے اور گزر گاہیںروہی نالے کا منظر پیش کررہی ہیں اس علاقہ میں تین کروڑ روپے کی گرانڈ سے نکاس آب اور دیگر منصوبے کل سے ہی شروع کرنے کااعلان۔

(جاری ہے)

مراکہ کے وائس چیئرمین چوہدری محمد شریف ،چیئرمین لیاقت علی جھیڈو،وائس چیئرمین سعد منظور گجر ،چیف کوارڈینٹر چوہدری جاوید گجر ،رضا ڈوگر جبکہ میزبان چوہدری عمران کمبوہ اور چوہدری اکرم گجر نے ایم این اے ملک افضل کھوکھر کے حلقہ 128این اے میں دوارب روپے کے منصوبے مکمل کروائے لیکن عوام سہولیات سے محروم کرپشن کی انتہا اور ہر منصوبہ اپنے کھاتے میں ڈال کر گھر کے جتنے فرد ہیں سب دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں بلکہ شفیع لیگ بن چکی ہے میزبان عمران کمبوہ نے کہاکہ ہمارے علاقہ کی گلیاں روہی نالے کا منظر پیش کررہی ہیں علاقہ میں ن لیگ کے متوالوں کا بسیر اہے خواہ کوئی بھی منصوبہ نہ دیںلیکن ایم پی اے چوہدری گلزار گجر نے تین کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبہ شروع کروانے سے اس حلقہ کی عوام کے دل جیت لیے ہیںانشاء اللہ اس علاقے سے میاں برادران کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اور دیگر نے بھی ن لیگ کی کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی اور آئندہ بھی عام الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے عزم کا اظہار کیا پنڈال میاں نوازشریف میاں شہبازشریف ہمارے قائد ہیں ہماری بہن مریم نواز زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

متعلقہ عنوان :