آئی جی پنجاب کی پولیس اہلکاروں کو نیم پلیٹ سینے پر آویزاں کرنے نمبر والی پیٹی پہننے کی ہدایات

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) آئی جی پنجاب نے پولیس کے تمام اہلکاروں کو نیم پلیٹ سینے پر آویزاں کرنے اور اپنے محکمہ کی جانب سے آلاٹ کیا گیا نمبر والی پیٹی پہننے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں پنجاب بھر میں پولیس اہلکار نہ تو نمبر والی پیٹی پہنتے ہیں اور نہ ہی اپنے نام والی نمبر پلیٹ سینے پر آویزاں کرتے ہیں جس کے باعث متعدد پولیس اہلکار نام ظاہر نہ ہونے اور پیٹی نہ ہونے کی وجہ سے وارداتیں کرکے لوگوں کو تنگ کرتے ہیں ذرائع کے مطابق تمام اہلکاروں کو نیم پلیٹ اور نمبر والی پیٹی پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :