سرگودھا ،غیر قانونی تعمیرات گرانے اور آئندہ غیر قانونی تعمیرات پر متعلقہ افراد کو گرفتارکرنے کی ہدایت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)سرگودھا اور گردونواح میں غیر قانونی تعمیرات گرانے اور آئندہ غیر قانونی تعمیرات پر متعلقہ افراد کو گرفتار کرلیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

سرگودھا اور گردونواح میں قبضہ مافیا نے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے اور آئندہ غیر قانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کرکے ان کیخلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ تعمیر سے قبل ہی ایکشن لیں تا کہ کوئی بھی غیر قانونی تعمیرات نہ کرے تعمیرات کی بڑی وجہ خود متعلقہ محکموں کے اہلکار ہیں جو تعمیرات کے وقت خاموشی اختیار کرتے ہیں جب عمارتیں تعمیر ہوجائیں تو لوگ احتجاج کرتے ہیں جس سے امن کی صورتحال میں بھی خلل پڑتا ہے آئندہ ایسا کرنیوالوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔