سرگودھا، سروسز روڈ کو ختم کرکے ان کو دو رویہ کرکے ٹریفکنظام بہتر کرنے کے لئے سروے شروع

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)ضلعی انتظامیہ نے قینچی موڑ تا لاری اڈا‘ پرانا پل اسلام پورہ تا 9 نمبر چونگی اور اسی طرح جیل روڈ پر سروسز روڈ کو ختم کرنے کیلئے سروے شروع کردیا ہے اور محکمہ واپڈا سے بھی اس سلسلہ میں رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ سروسز روڈ کو ختم کرکے ان روڈز کو دو رویہ کرکے ٹریفک کا بہائو بہتر بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈی سی او سرگودھا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سروسز روڈ پر قبضہ گروپ کیخلاف کاروائی کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ سروسز روڈ کو ختم کرکے ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنایا جائے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے محکمہ واپڈا سے رابطہ کیا ہے تاکہ سروسز روڈ کے ڈیوائیڈرز پر لگے کھمبوں کو سائیڈوں پر یا پھر درمیان نصب کیا جاسکے اور روڈ کو کشادہ کرکے ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جاسکے۔