سرگودھا، سرکاری و پرائیویٹ اداروں‘ ہسپتالوں‘ مارکیٹس میں آگ بجھانے والے آلات نصب کرنے کی ہدایت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)حکومت پنجاب نے تمام سرکاری‘ پرائیویٹ تعلیمی اداروں‘ ہسپتالوں‘ مارکیٹس‘ پلازوں ‘ پٹرول پمپس ‘ سی این جی اسٹیشنز میں آگ بجھانے والے آلات نصب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ سول ڈیفنس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں‘ ہسپتالوں‘ مارکیٹس‘ پلازوں اور سرکاری اداروں میں اچانک چھاپے ماریں اور دیکھیں کہ جن لوگوں نے آگ بجھانے والے آلات نصب نہیں کئے یا کئے ہوئے ہیں وہ ناکارہ ہیں ان کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔