سرگودھا ، تاجروں نے رکن اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوںکے خلاف ڈاکٹر نادیہ عزیز کے بینر لگا دیئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) سرگودھا شہر کے حلقہ پی پی 33 کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں کی نااہلی کے باعث سرگودھا کے تاجروں نے حلقہ پی پی 34 سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز سے گرانٹ حاصل کرکے بازاروں میں کام کروانا شروع کردیا ہے اور حلقہ پی پی 33 میں حلقہ پی پی 34 سے کامیاب ہونیوالی ڈاکٹر نادیہ عزیز کو کام کروانے پر تاجروں کی جانب سے خیر مقدمی بینرز آویزاں ہونا بھی شروع ہوگئے ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے عبدالرزاق ڈھلوں جیسے شخص کو ایم پی اے منتخب کیا جس کا خمیازہ آج سارا شہر بھگت رہا ہے سرگودھا کا مرکزی کچہری بازار اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا متعدد بار عبدالرزاق ڈھلوں سے لائٹیں لگوانے کیلئے کہا وہ ہر بار ہماری میٹنگ میں آتے ہمارے دوستوں سے سگریٹ مانگ کر پیتے اور تسلی دیکر چلے جاتے مجبوراً ڈاکٹر نادیہ عزیز سے ایک بار کہا انہوں نے ایک ہفتہ کے اندر اندر کچہری بازار میں لائٹیں نصب کروادیں اور اب کچہری بازار میں لائٹوں کی وجہ سے رات کے وقت روشنی کا بہتر انتظام ہوگیا ہے جس پر انجمن تاجران کچہری بازار کے تاجروں نے پورے بازار میں ڈاکٹر نادیہ عزیز کے خیر مقدمی بینرز آویزاں کردیئے ہیں اور تاجروں کی جانب سے عبدالرزاق ڈھلوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :