سرگودھا ،عید میلاد النبیؐ کی آمد کیساتھ ہی عمارتوں کو سجانے کا سلسلہ شروع، برقی قمقمے اور لائٹیوں کی خرید و فروخت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) عید میلاد النبیؐ کی آمد کیساتھ ہی شہر بھر میں عمارتوں کو سجانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لوگوں کی بڑی تعداد مختلف اقسام کے برقی قمقمے اور لائٹیں وغیرہ خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے لائٹوں کی مانگ میں اضافہ اور اس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں مختلف مساجد سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر لائٹیں لگانے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور مختلف تنظیموں کی جانب سے سجاوٹ پر انعامات دینے کے اعلانات بھی سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لائٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :