گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، کامران سیف

جنوبی پنجاب میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سی70فیصد انڈسٹریز بندہوگئی، لاکھوںمزدور بے روزگار،رہنما مسلم لیگ ق

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں ۔جنوبی پنجاب میں بدترین لوڈ شیڈنگ سی70فیصد انڈسٹریز بند ہوگئی ہے انڈسٹریز بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار اور مالکان مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کامران سیف نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بجلی و گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے 70فیصد انڈسٹریز بند ہونے سے 65 فیصد ایکسپورٹ متاثر ہوئی ہے۔جس سے گزشتہ چند سالوں میں اب تک60لاکھ مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت ٹیکسٹائل پیکیج پر عملدرآمد نہیں کررہی انہوںنے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے حکومت بھارت کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اور بھارت سے پرجوش تجارتی تعلقات کا خاتمہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث اور توانائی بحران سے ملکی انڈسٹریز کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے انہوںنے کہا کہ برسراقتدار آنے سے قبل 6ماہ میں توانائی بحران کا خاتمہ کا اعلان کرنے والوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبودیا ہے انتخاب سے قبل بجلی بند گیس بند کے اشتہارات دینے والے اب یہ دونوں چیزوں کے بند ہونے کے باوجود خاموش تماشائی ہیں ۔