پنجاب حکومت دنیا کی مہنگے ترین پلوں اور سڑکوں پر قوم کا سرمایہ ضائع کر رہی ہے ، رکن اسمبلی سعدیہ رانا کی گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اقتدار سے الگ ہو کر اپنے خلاف کرپشن کا کیس لڑیں تاکہ پاکستان کی بدنامی نہ ہو۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے دفتر میں خواتین ونگز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کو مہنگائی او ربیروزگاری کے بعد سب سے زیادہ مسائل کا سامنا صحت کا شعبہ میں ہے جب کہ پنجاب حکومت دنیا کی مہنگے ترین پلوں اور سڑکوں پر قوم کا قیمتی سرمایہ ضائع کر رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت جعلی سروے اور میڈیا کو قابو کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی تحریک انصاف نے عوام کو باشعور کیا ہے قوم کا بچہ بچہ حکمرانوں کی کرپشن اور جھوٹ پر مبنی بیانات کو اچھی طرح جان چکا ہے۔

شریف خاندان کی بادشاہت اب زیادہ دیر چلنے والی نہیں۔

متعلقہ عنوان :