لاہور سی15 نومبر کوچلنے والا پیدل حج کارواں میاں چنوں پہنچ گیا

کارواں ایران ،عراق، کویت سے ہوتا ہوا اگست میں سعودی عرب پہنچے گا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:05

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) 15نومبر کو لاہور سے چلنے والا پیدل حج کارواں میاں چنوں پہنچ گیا،میاں چنوں پہنچنے پر پاکستان کسا ن اتحاد کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا،اس موقع پرحج قافلہ کے امیر سید اظہر حسین شاہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ حج پیدل کارواں کا مقصد پوری دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے،کیونکہ امن کے بغیر دنیا میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں،آج کے دور میں امن و امان کی کمی کی وجہ سے فساد بڑھتے جا رہے ہیں ،اس لئے ہمیں امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اُنہوںنے کہا کہ پید ل کارواں ایران ،عراق، کویت سے ہوتا ہوا اگست میں سعودیہ پہنچ جائے گا ،کاروں میں کاشر اقبال گجر،حاجی احمد،رانا ریاض احمد،حافظ بلا ل شریک ہیں۔