آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی60 سنگل‘25 ڈویژن اور 32خصوصی بنچز تشکیل دے دیئے گئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:05

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طورپر60 سنگل،25 ڈویژن اور 32خصوصی بنچز تشکیل دے دیے گئے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئی16 ڈویژن اور39 سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فوجداری ، سول ، فیملی ، بنکنگ سمیت اہم مقدمات کی سماعت کیلئے 32 خصوصی بنچز بھی تشکیل دے دئیے گئے ہیں ،بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن اور 4 سنگل بنچ،ملتان کے علاقائی بنچ کے لئی12 سنگل اور5 ڈویژن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کیلئے 2 ڈویژن،5 سنگل بنچ تشکیل دئیے گئے۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :