لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کوصوبہ بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیدیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:05

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کوصوبے بھر کی دہشت گردی عدالتوں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کا حکم دیدیا،یہ احکامات انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ایڈمن جج جسٹس عبدالسمیع خان نے انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججوں ، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری پراسیکیوشن ، پراسیکیوٹرجنرل پنجاب اور صوبے بھر کے آرپی اوز کے منعقد ہونیوالے گزشتہ اجلاس میں جاری کئے،اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں اور انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سکیورٹی کے لئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں ،انسداد دہشتگردی گوجرانوالہ میں سکیورٹی کیلئے نصب کئے گئے واک تھرو گیٹس بھی ناکارہ ہیں ، اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کو سکیورٹی کے ناقص انتظامات بارے آگاہی کیلئے مراسلے بھی بھیجے گئے لیکن اس کے باوجودکوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے،انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے جج کی رہائش گاہ کے سکیورٹی انتظامات ناقص ہیں ، گھر کی بیرونی دیوار پر ریزر وائرز نہیں لگائی گئی اور نہ ہی ان کے گھر کی سکیورٹی کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے ہیںجبکہ انسداد دہشت گری عدالت سرگودھا کی بیرونی دیوار کے ساتھ سیمنٹ کے بیریئرز لگانے کے لئے محکمہ داخلہ کو متعدد بار کہا گیا مگر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے ججز عدم تحفظ کا شکار ہیں،جسٹس عبدالسمیع خان نے صوبے بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی سکیورٹی ناقص ہونے پر سیکرٹری داخلہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ صوبے بھر کی دہشت گردی عدالتوں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :