صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر‘پرویز ملک و دیگر کا( ن) لیگ تاجر ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:05

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و روکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، سید توصیف شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، اظہر فاروقی، میاں طارق ، سواتی خان، صلاح الدین پپی، ملک خالد اقبال، ہال روڈ تاجر ونگ کے صدر شبیر لبھا، آصف بٹ، ملک ثاقب سمیت دیگر نے (ن) لیگ تاجر ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک شریف النفس اور غریب پرور انسان تھے، ہم ان کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کی درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :