موجودہ حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کر دیا ہی ،بھارت کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں ‘دھرنا پارٹی کو دھاندلی کا راگ الاپنے پر ناکامی ہوئی ‘قوم اب جان گئی ہے کہ انتشار کی سیاست والے ناکام ہو گئے‘ ہمارے سیاسی مخالفین نے حکومت ختم ہونے کی کئی تاریخیں دیں لیکن سب تاریخیں گزر گئیں

وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا ایس ایم ای کیلئے سرٹیفیکیشن و مراعاتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:05

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر سائنس ‘ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے ،ْموجودہ حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ تین سال کے دوران ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کر دیا ہے جبکہ حکومت کو مربوط پالیسیوں کی بدولت توانائی ،ْامن و امان کی صورتحال اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ،ْ ہمارے سیاسی مخالفین اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ حکومت نے 2018ء تک تمام بحرانوں پر قابو پا لیا تو آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی،وہ ہفتہ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام مقامی یہاں ہوٹل میں ایس ایم ای کے لئے سرٹیفیکیشن و مراعاتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پر وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فضل عباس میکن ،ْ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالباسط ،ْ جی ایم سمیڈا ایم عالمگیر چوہدری‘پلاننگ کمیشن کے نمائندے ‘ مختلف ایونہائے صنعت و تجارتی تنظیموں کے نمائندوں‘پروگرام کے پراجیکٹ منیجر شاہین راجہ سمیت ایس ایم ای سیکٹرسے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دھرنا پارٹی کو دھاندلی کا راگ الاپنے پر ناکامی ہوئی ،قوم اب جان گئی ہے کہ انتشار کی سیاست والے ناکام ہو گئے ہیں اور حکومت نے اپنی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ضمنی انتخابات ہوں یا لوکل باڈیز کے الیکشن عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ہی کامیاب کرایا ہے جو کہ موجودہ حکومت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے،ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین نے حکومت ختم ہونے کی کئی تاریخیں دیں لیکن سب تاریخیں گزر گئیں مگر حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کررہی ہے،29نومبر ایک تاریخی دن تھا جب فوجی قیادت کی کمان کی تبدیلی عمل میں آئی جس ایک اچھی تاریخ رقم ہوئی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پاناما لیکس کو سیاسی ایشو بنایا گیا ہے حالانکہ اس کیس میں کوئی صداقت نہیں ہے،اس بار بھی مخالفین کو پہلے کی طرح ناکامی کا سامنا ہو گا ،پاناما کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ،ْ اس کافیصلہ جلد ہونا چاہیے، قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ دوسرا بڑاانفرادی شعبہ ہے جس کا قومی معیشت میں حصہ جی ڈی پی کا 24فیصد ہی،ْ ایس ایم ای عالمی معیشت میں مرکزی اہمیت کاحامل شعبہ ہے جس میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعتیں شامل ہیں جو دن بدن ترقی اورخوشحالی کی طرف گامز ن ہیں، انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز نہ صرف بڑے پیمانے پر ملازمتیں پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں بلکہ اس سے تاجروں ،ْ صنعتکاروں کو اپنے تجارتی حجم کو وسیع کرنے کے بہترین مواقع میسر آتے ہیں، انہوںنے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی 3.2 ملین صنعتیں کام کر رہی ہیں مگر بدقسمتی سے ان میں سے صرف پانچ فیصد صنعتی یونٹس سرٹیفکیشن سسٹم کے دائرہ کار میںہیں، انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس ا ینڈ ٹیکنالوجی نے ایس ایم ای پیداوار کے تحت سرٹیفکیشن ،ْ مراعاتی پروگرام ،ْ معیار اور جدت کے اقدامات پر مسرت کا اظہار کیا ہے،اس پروگرام کے تحت ایس ایم ای شعبہ کی صنعتوں کی سرٹیفکیشن کی لاگت اور معیار میں بہتری آئیگی،انہوں نے کہا کہ 2000ایس ایم ایز جو کہ فوڈ ،ْ نان فوڈ اور سروسز کے شعبہ سے وابستہ ہیں ان کی سرٹیفکیشن کے لئے متعدد سکیمیں زیر غور ہیں جبکہ مذکورہ مراعاتی سکیم کیلئے 660ملین مختص کئے گئے ہیں جو منصوبہ کی کل لاگت کا 89فیصد ہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبے کے اہداف وقت مقررہ پر پورے کئے جائیں گے اور ایس ایم ایز اس سرٹیفکیشن مراعاتی پروگرام سے بھرپور استفادہ کرینکی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فضل عباس میکن نے پی ایس ٹی پی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ وزارت ترقی ‘ منصوبہ بندی و اصلاحات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مذکورہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو پی کیو ای اقدامات برائے ویژن 2025ء کی عکاسی کرتا ہے،تقریب سے پی سی ایس آئی آر کے چیئرمین شہزاد عالم ،ْ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط و دیگر نے بھی خطاب کیا�

(جاری ہے)