سرکار دو عالم ﷺ کے یوم ولادت پر ضلع شیخوپورہ کو دولہن کی طرح سجایا جائے گا، جاویدلطیف

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:04

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف ایم این نے کہا ہے کہ سرکار دو عالم ﷺ کے یوم ولادت پر ضلع شیخوپورہ کو دولہن کی طرح سجایا جائے گا اور جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں جلوس نکالے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈٰ سی اور ارقم طارق، ڈی پی او سرفراز خان ورک، علمائے اکرام مولانا یعقوب رضوی،حافظ اشفاق گجر، طاہر جاوید نقشبندی، سید رضا حسین بابر، الیاس گجر،حافظ اشرف طاہر،مفتی محمد اشرف قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔