بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کا نئے آرمی چیف ور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:04

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے قائد اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی بلوچ اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک بلوچستان کے صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی پرنس یحیٰ بلو چ نے اپنے مشترکہ بیان میں پاک فوج کے نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جاوید قمر باجوا چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات کو اپنے اپنے عہدوں کو کمان سنبھالنے پر مبارک باد دی ہیں اور اللہ پاک اور حضور ﷺ دعا کی کہ وہ ان کو اہم زمہ داری کو پورا کر نے میں کامیاب کریں انہوں نے کہا کہ توقع ہیکہ وہ اس اہم موڑ پر ملک کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے سازشوں اور ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گے اور بالخصوص بلوچستان کے حالات کو ساز گار بنائیں گے جیسے کہ پچھلے ادوار میں پاک فوج نے کیا ہیں اس وقت اہم بات یہ ہیں کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف جو کاروائی ہو رہی ہیں اس میں خاصی کامیابی حاصل ہوئی ہیں مگر ہم توقع رکھتے ہیں کہ بلوچ عوام کو حقوق دلانے میں وہ اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے دوسری طرف بڑا مسئلہ یہ ہیکہ پالیمان میں بیٹھے لوگ اور کوئٹہ سیکریٹریٹ میں جو آفیسران ہیں وہ عوامی فنڈز کو عوام تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں میر ا خیال ہیکہ ملک کی سابق مشکل حالات میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اہم کردار ادا کیا اور ملک کو مشکل حالات سے نکالا انہوں نے بڑے بڑے آفیسران وزرا پر ہاتھ ڈالا جس کی وجہ سے عوام کو بہت خوشی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :