راولپنڈی میں میئر شپ کے پانچوں امیدواروں کے نام وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیئے گئے، سردار نسیم

ابھی تک 2ناموں کے شارٹ لسٹ ہونے کی اطلاعات محض افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں، رکن صوبائی اسمبلی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن میٹرو پولیٹن کے صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و راولپنڈی کی میئر شپ کے امیدوار سردار نسیم احمدنے واضح کیا ہے کہ راولپنڈی میں میئر شپ کے پانچوں امیدواروں کے نام وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیئے گئے ہیں ابھی تک 2ناموں کے شارٹ لسٹ ہونے کی اطلاعات محض افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہفتہ کے روز مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی حلف برداری کے بعدآن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے سردار نسیم نے کہا کہ راولپنڈی کی قیاد ت کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو 2نہیں بلکہ میرے علاوہ سجاد خان ،شیخ ارسلان ،ملک سلطان اور حامد عباسی پر مشتمل میئر شپ کے پانچوں امیدواروں کے نام بھجوائے گئے ہیں اور اس حوالے سے مسلم لیگ جس امیدوار کو نامزد کرے گی ہم سب بلا تفریق من و عن اس فیصلے کو تسلیم کریں گے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہمسلم لیگ نے حالیہ بلدیاتی انتخابات سے مخصوص نشستوں کے انتخابات تک کلین سویپ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ راولپنڈی آج بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور مجموعی طور پر راولپنڈی نے پنجاب بھر میں 100فیصد نتائج دکھائے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرمیئر شپ کا فیصلہ میرے حق میں آیا تو شہر سے تجاوزات کا خاتمہ اور ٹریفک کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہو گیاور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت راولپنڈی کو ایک صاف ستھرا اور مثالی شہر بنائیں گے۔