پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل

یونین کونسل ، ٹائون کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل اور ٹائون کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین نے ہفتہ کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا اس حوالے سے ٹی ایم اے راول ٹائون کی 10خواتین سمیت17مخصوص نشستوں کے علاوہ یونین کونسلوں کی سطح پر مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے تمام مردو خواتین اراکین نے سرکاری رقوم کی خورد برد اور ضیاع کو روکنے،کسی خوف ، لالچ اور بد نیتی کے بغیر عوام سے بلا تفریق اور منصفانہ برتائواور سرکاری معلومات پوشیدہ رکھنے کا حلف اٹھالیاجبکہ ضلع کونسل کے منتخب اراکین کی حلف برداری یونین کونسل مورگاہ کا معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے موخر کر دی گئی ایڈمنسٹریٹر راول ٹائون نازیہ پروین سدھن نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا اس موقع پر مسلم لیگ ن میٹرو پولٹین کے صدر سردار نسیم ،جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان ،رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ،رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف سابق رکن قومی اسمبلی راجہ حنیف بھی موجود تھے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ای)راول ٹائون راولپنڈی کی مجموعی طور پر17مخصوص نشستوں پر روبینہ شفیق، زبیدہ بیگم، ساجدہ اظہر ،سلیقہ بیگم، شازیہ رضوان، شاہین اختر،نادیہ کلثوم،محفوظ اختر،نورین کوثر اوریاسمین طاہر ملک،جاویدانور مغل،چوہدری افضل ایڈووکیٹ،ملک حفیظ اعوان، چوہدری خرم رزاق ،رفیق گل ، سیموئیل گل،سید فیضان علی کے علاوہ یونین کونسلوں کی سطح پر مخصوص نشستوں پرمنتخب تمام اراکین نے بھی حلف اٹھا لیا حلف برادری کی دونوں تقاریب الگ الگ منعقد ہوئیں اس طرح میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا انتخابی عمل ہو چکا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی 17مخصوص نشستوں سمیت مجموعی طور پر 63نشستوں میں سے 57پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہائوس میں شہر کی نمائندگی کریں گے جبکہ باقی 6نشستیں اپوزیشن اراکین کے پاس رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :