عارف والا، وکلاء کا تھانہ صدر اے ایس آئی کے خلاف عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ و ہڑتال

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:00

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) تھانہ صدر کے اے ایس آئی کے خلاف عارفوالا بار نے آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا بار روم میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بار میاں صفدر علی طورنے کہاکہ تھانہ صدر عارفوالا کے کرپٹ اے ایس آئی وزیر علی نے رشوت کا بازار گرم کررکھا انصاف کی فراہمی کی بجائے سائلین سے جیب خرچی معمول بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام فی الفور نوٹس لے کر اے ایس آئی وزیر علی کو معطل کرکے کاروائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :