Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ سمیت کیمپ آفسز پر خرچ کی جانے والی رقوم کی تفصیلات طلب کرلی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:00

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ سمیت کیمپ آفسز پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹریٹ سمیت کیمپ آفسز پر خرچ کی جانے والی رقوم کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عندلیب عباس نے یہ تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے بجٹ میں66فیصد اضافہ کس کی اجازت سے کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ذاتی رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز میں کیسے تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سوالنامہ میں پوچھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے 6کیمپ آفسز پر اٹھنے والے اخراجات کس مد میں ادا کیے گئے کیا ان اخراجات کی ادائیگی کے لیے ایوان سے منظوری لائی گئی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل19شہریوں کو علاقہ معلومات تک رسائی دیتا ہے اور حکومت شہریوں کو14روز میں معلومات فراہم کرنے کی پابند ہے مراسلہ میں کہا گیا کہ ملین کی رقوم بغیر منظوری کے خرچ کی گئی وزیراعلیٰ پنجاب کے 6کیمپز پر اٹھنے والے اخراجات کی بتائیں کیونکہ قوائد وضوابط کے تحت حکومت سپلیمنٹری بجٹ لانے کی پابند نہیں ہے۔(اے ملک)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات