ڈیرہ مرادجمالی میںبااثر لینڈ مافیا ایک بار پھر سے سرگرم ہوگیا

محکمہ خوراک کے دفتر پر قبضہ کرنے کے لئے تعمیراتی کام شروع، پولیس کو اطلاع کرنے پر کام رکوادیا گیا، بازار دوبارہ لگنے کاخدشہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:45

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی میںبااثر لینڈ مافیا ایک بار پھر سے سرگرم ہوگیا محکمہ خوراک کے دفتر پر قبضہ کرنے کے لئے تعمیراتی کام شروع کردیا گیا محکمہ خوراک کے اہلکار کی پولیس کو اطلاع کرنے پر کام رکوادیا گیاتاہم خدشہ ہے کہ راتوں رات لینڈ مافیا سرکاری دفتر کے اراضی پر تعمیرات کرکے اپنا قبضہ جمالیں گے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں سرکاری اراضیات پر بااثر لینڈمافیا کی جانب سے سرکاری ارضیات پر قبضے کرنے کاسلسلہ بددستور جاری ہے گزشتہ روز قبضہ مافیاہفتہ اور اتوار کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ خوراک ڈیرہ مرادجمالی کے سرکاری آفیس کے اندر سرکاری اراضی پر قبضہ جمانے کے لئے مٹیریل اور لیبر کے ہمراہ پہنچ کر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا تاہم محکمہ کے چوکیدار کی اطلاعی رپورٹ پر سٹی پولیس نے تعمیراتی کام کو روک دیا ہے خدشہ ہے کہ لینڈمافیا رات کی تاریکی میں آفیس کے اراضی پر تعمیرات کرکے اپنا قبضہ جمالنے کا امکان ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے آفیسران غائب ہونے سے قبضہ مافیا کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے شہرکے سیاسی وسماجی حلقوں نے کمشنر نصیرآبادڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک آفیس کے اراضی کو لینڈمافیا سے بچانے کے لئے فوری طور پر کاروائی عمل میں لائیں تاکہ سرکاری اراضیات قبضہ ہونے سے بچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :