Live Updates

تحریک انصاف نے وزیراعلی سیکرٹریٹ پنجاب اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) تحریک انصاف نے وزیراعلی سیکرٹریٹ پنجاب اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنماعندلیب عباس نے پنجاب حکومت کو تحریری سوالنامہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کیوں دی اور منظور شدہ 344 ملین کے بجائے 572 ملین کہاں خرچ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے تمام اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات