خواتین کوہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے اینڈرائیڈ اپلیکیشن تیار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:26

خواتین کوہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے اینڈرائیڈ اپلیکیشن ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء):خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے سد باب کے لئے لمز اور پنجاب سروس کمیشن اینڈرائیڈ اپلیکیشن متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے خواتین اپنی ڈیوٹی کے مقامات ،عوامی مقامات ،گھروں یا بازاروں کسی بھی جگہ ہراساں کرنے کے خطرے کو محسوس کرتے ہی اپنی لوکیشن اور دیگر کے بارے میں ایک بٹن کے ذریعے آگاہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹی(PSCA)نے پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ،کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن(PPIC3)سنٹر لاہور کی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے سد باب کے پروگرام کی کامیابی کے لئے ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے۔اینڈرائیڈ اپلیکیشن استعمال کرنے والی خواتین ،پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول کمیونیکشن سنٹر کو اپنی لوکیشن کے بارے میں اپنی اطلاع دے سکیں گی اور پی پی آئی سی3 کی طرف سے متعلقہ حکام کو ٹریس کرنے کے بعد خواتین کو ہراساں کرنے والے مجرم کے خلاف سرعت سے کارروائی کی جا سکیں گی۔

اینڈرائیڈ اپلیکیشن کے نفاد کا مقصد خواتین کو ہراساں کرنے والے جرائم میں کمی اورملزموں پر کی سزا کو یقینی بنانا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ اپلیکیشن اسی ماہ کے آخر تک نافذ العمل ہو گی۔