آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ہفتہ کو سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت سکردومنفی 06،ہنزہ منفی 05،قلات منفی 04،گوپس، استور اور گلگت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :