طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کے وفد کا آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:37

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) الدرس سکول‘ چاہ میراں‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے حمایت اسلام ہائر سیکنڈری سکول برائے طالبات‘ ملتان روڈ‘لاہور‘حمایت اسلام ہائر سیکنڈری سکول‘ برائے طلبا‘ ملتان روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹائون‘ لاہور‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ چوک رنگ محل‘ لاہور‘گورنمنٹ سٹی گرلز ہائی سکول‘ نسبت روڈ‘لاہور‘محمدیہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ بادامی باغ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول‘ اقبال پارک‘ بادامی باغ‘ لاہور گیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1,406تھی۔

متعلقہ عنوان :