بہاول نگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک ،2فرار ہونے میں کامیاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:37

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) بہاول نگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بہاول نگر کے نواحی علاقہ تھانہ تخت محل کی حدود میں نورے والا بن کے قریب پولیس وین گشت پر تھی کہ 3مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کر دیا۔جس کے نتیجے میں 1حملہ آور ہلاک جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالا شخص اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :