سندھ رینجرز کے ہندو اور سکھ یاتریوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

دونوں مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات کو سراہا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:34

سندھ رینجرز کے ہندو اور سکھ یاتریوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کے لیے ان کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کے دوروں کے دوران سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے جہاں انہوںنے آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کشمور میں واقع گردوارہ گرونانک صاحب کے دورے کے موقع پر 1300سکھ یاتریوں نے پرکاش گبرو میلے میں شرکت کی اور اس کے ساتھ ساتھ 71بھارتی ہندو یاتریوں پر مشتمل وفد نے پنو عاقل ،خان پور ،ڈھرکی ، میرپور ماتھیلو میں واقع مقدس مقامات کا دورہ کیا ۔

دونوں مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات کو سراہا اور اسے مذہبی آزادی اور خیرسگالی کے جذبے کے تحت احسن اقدام قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :