Live Updates

’’میرا پسندیدہ چاچاپہلے ہی رو رہا ہے ،اسے اور تنگ نہ کرو ‘‘

بلاول بھٹو کی رو عمران رو کے نعروںپر کارکنوںکو ’’ تنبیہ‘‘

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:34

’’میرا پسندیدہ چاچاپہلے ہی رو رہا ہے ،اسے اور تنگ نہ کرو ‘‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ چاچا قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں خیبر پختوانخواہ کے ورکرز کنونشن میں کارکن رو عمران رو کے نعرے لگا رہے تھے کہ بلاول بھٹو نے کارکنوں کو ’’ تنبیہ ‘‘ کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک ہی پسندیدہ چاچا ہے ، وہ پہلے ہی رو رہا ہے اسے مزید تنگ نہ کرو جس پر مرکزی رہنمائوں سمیت کنونشن کے شرکاء نے بھرپور قہقے لگائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :