میانوالی میں ساڑھے 3 فٹ کے فیاض کو خوابوں کی شہزادی مل گئی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:34

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء)میانوالی کے نواحی علاقے پپلاں کے ساڑھے 3 فٹ کے نوجوان کو 3 فٹ کی دلہن مل گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق میانوالی کے علاقہ پپلاں کا ساڑھے تین فٹ کا 27 سالہ فیاض احمد میانوالی شہرکے محلہ یتیم خانہ کی تین فٹ کی مدیحہ نورین کو اپنا جیون ساتھی بنا کرلے گیا ،ْ27 سالہ فیاض احمد جب بارات لے کرآیا تو بہت خوش تھا، دوست احباب پکڑ پکڑ کر اسے رقص کراتے رہے ۔