پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر نومنتخب نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

ریٹرننگ آفیسرز نے خواتین، یوتھ، اقلیتی، مزدور، کسان اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں سے حلف لیا آخری مرحلے میں22دسمبر کو بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے چنائو کیساتھ ہی پنجاب میں بلدیاتی ادارے پایہ تکمیل کوپہنچ جائینگے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:34

لاہور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر نومنتخب نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،ریٹرننگ آفیسرز نے خواتین، یوتھ، اقلیتی، مزدور، کسان اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں سے حلف لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر نومنتخب افراد نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

ان میں خواتین،یوتھ،اقلیتی،مزدور،کسان اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدوار شامل ہیں۔لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی 274 یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے کونسلرز نے حلف اٹھا لیا، منتخب نمائندوں نے ٹائون ہال سمیت اپنے اپنے ایریا کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

مختلف سرکلز کے ریٹرننگ افسروں نے 1370 یوتھ، خواتین، اقلیتی اور لیبر کونسلرز سے حلف لیا۔

کونسلرز کا کہنا تھا کہ وہ قیادت کی سربراہی میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔اسی طرح ڈی سی او کمیٹی روم میں ضلع کونسل کے نومنتخب ممبران کی تقریب حلف منعقد ہوئی ۔ جس میں ڈی سی او قصور عمارہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر گزشتہ ماہ ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں جن میں خواتین ‘کسان ‘ٹیکنو کریٹ اور یوتھ ممبران شامل ہیں کے انتخابات میں منتخب ہونے والے ممبران ضلع کونسل نے شرکت کی ۔

ڈی او سی /ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل عبدالسلام عارف نے نومنتخب ممبران سے حلف لیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی او سی عبدالسلام عارف نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نومنتخب ممبران عوام کی تواقعات پر پور ا اتریں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ۔اب آخری مرحلے میں22دسمبر کو بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا چنائوہو گا،یہ سربراہ31دسمبر کواپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جس کے ساتھ ہی پنجاب میں بلدیاتی ادارے پایہ تکمیل کوپہنچ جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :