وزیر اعلیٰ شہباز شریف ترکی روانہ ، طبی معائنے کیلئے لندن بھی جائینگے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:34

وزیر اعلیٰ شہباز شریف ترکی روانہ ، طبی معائنے کیلئے لندن بھی جائینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ترکی روانہ ہو گئے ، طبی معائنے کیلئے لندن بھی جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف گزشتہ روز لاہور ائیر پورٹ سے ترکی کیلئے روانہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ ترکی میں عبد اللہ گل میوزیم او رلائبریری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے جس کا افتتاح ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دورہ کے دوران حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ترکی سے ہی لندن چلے جائیں گے جہاں وہ اپنی طبی معائنہ کرائیں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو سینے میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے تھے ۔