کرپشن کے الزامات ،ْ جہانگیر ترین کا شہباز شریف کے خلاف عدالت میں جانے کااعلان

تین سال سے پنجاب سے غائب رہنے والی پی پی پی تین دن کے یوم تاسیس سے واپس نہیں آسکتی ،ْمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کال کو حکومتی میڈیا سیل کی کارستانی قرار دیتے ہوئے شہباز شریف کی کرپشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد کے جناح کنونشن میں کاروباری تنظیم کاری کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ ہم نوازشریف کی کہانیوں میں تضادات سامنے لائے دبئی ان کے جھوٹ کی بنیاد تھی ان کی کمپنی ڈھائی ملین خسارے میں تھی ہم نے دستاویزی ثبوت سے ثابت کیا ہے کہ ان کے بچوں نے دوہزار ایک میں کاروبار شروع کیا ہم نے ثبوت جمع کروائے ہیں ان پر اب بحث کریں گے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال کی خبر کو حکومتی میڈیا سیل کی کارستانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں ہوا اس سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جھوٹے دعوئوں پر ان کا نام کئی بار تبدیل ہونا چاہیے تھا ،ْ ن لیگ کے طرز حکومت نے اداروں کو تباہ کردیا ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کرپشن پر لاہور ہائی کورٹ میں ان کی نااہلی کی درخواست دائر کرینگے پی پی پر تنقید کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تین سال سے پنجاب سے غائب رہنے والی پی پی پی تین دن کے یوم تاسیس سے واپس نہیں آسکتی صوبہ پنجاب میں آئندہ انتخابی معرکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ہو گا۔