وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی (کل) امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

نومنتخب امریکی صدر کی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد برف پگھلتی ہوئی دکھائی دی ،ْ ذرائع

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی (کل) اتوار کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے،نومنتخب امریکی صدر کی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی صدر کامیابی کے بعد سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات غیر یقینی کا شکار تھے، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد برف پگھلتی ہوئی دکھائی دی ۔ذرائع کے مطابق طارق فاطمی کی نومنتخب امریکی صدر کی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا بھی امکان ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے۔