سی پیک پاکستان کے حق میں بہت بہتر ثابت ہوگا ‘پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات اور شاہراہوںکے ذریعے رابطے بڑھیں گے‘ سی پیک پروجیکٹ سے ہمیں سستی اور وافربجلی بھی ملے گی جس سے ہمارے صنعتی اداروں کو فائدہ پہنچے گا

فیصل آ با د چیمبر آ ف کا مر س ا ینڈ ا نڈ سٹر ی کے صد ر انجینئر محمد سعید شیخ کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) فیصل آ با د چیمبر آ ف کا مر س ا ینڈ ا نڈ سٹر ی کے صد ر انجینئر محمد سعید شیخ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے حق میں بہت بہتر ثابت ہوگا اور اس سے نہ صرف پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات اور شاہراہوںکے ذریعے رابطے بڑھیں گے بلکہ سی پیک پروجیکٹ سے ہمیں سستی اور وافربجلی بھی ملے گی جس سے ہمارے صنعتی اداروں کو فائدہ پہنچے گا سی پیک پروجیکٹ کے تحت نئے دس صنعتی شہر بنانے کا بھی منصوبہ ہے جس سے نوجوانوں کو نئے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور پاکستان سے بے روزگاری ختم ہو سکے گی چین کے شہرکنمنگ سے کراچی پورٹ تک پہلی ریل اور فریٹ سروس کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں چین کے جنوبی حصے سے کرا چی تک کا ر گو ٹر ین چین ا و ر پا کستا ن کے در میا ن تجا ر تی تعلقا ت کو مزیدبہتربنانے میںممدومعا و ن ثا بت ہو گی ا و ر اس سے د و نو ں مما لک کی معا شی حا لت میں بھی بہتر ی آ ئے گی چینی صوبے یونن کا پا کستا ن کی سب سے بڑی بند ر گا ہ کر ا چی پورٹ سے جڑ نا پا کستان کے سا تھ سا تھ چین کی ا نٹر نیشنل ما ر کیٹ تک رسائی کیلئے بھی مثبت اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ا نہوں نے کہا کہ چین ا و ر پا کستا ن کے درمیان شر وع سے ہی ا چھے د و ستا نہ تعلقا ت رہے ہیں لیکن ا س ٹر ین کے ذ ر یعے ا ن تعلقا ت میں مز ید بہتر ی آ ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی ٹرین سروس کے ذریعے 500 ٹن سامان کا کراچی اور دوسری بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانا چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک حصہ ہے جس سے یہ پورا خطہ ترقی کرے گا۔

انہوں نے سی پیک کے بارے میں مزید کہا کہ سی پیک پروجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے پاکستان کے داخلی سیاسی حالات میں بہتری بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادر سی پورٹ کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں کوبھی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے ایک محفوظ اور مختصر راستہ مل جائیگا جس سے وہ بھی تمام دنیا کے ساتھ تجارت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سی پیک کے تحت بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کو ترجیح دینی چاہیئے تا کہ یہ ادارے دوبارہ بحال ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ایم فور موٹروے (فیصل آباد سے ملتان) بھی چینی برآمدی سامان کو ایک نیا شارٹ کٹ روٹ فراہم کرے گی اس متبادل راستہ سے چینی تاجروں کے ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور وقت کی بھی بچت ہوگی انہوں نے کہا کہ اس لئے فیصل آباد۔

ملتان روٹ کے گوجرہ ۔خانیوال سیکشن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے مزید برآں ایم تھری اور ایم فور کو چار لین کی بجائے چھ لین کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس نئے لین کو بھاری ٹریفک کیلئے ڈیزائن کیا جائے تا کہ یہ چین کے برآمدی ٹرکوں کو گوادر تک پہنچانے کیلئے آسان ترین راستہ ثابت ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :