پاکستان کشمیر بھائیوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ، حکومت پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے ، مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا کر بیدار کرتے رہیں گے ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں کئے گئے یک ایک وعدے کو پوراکریگی ، آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کا قیام، خطے کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر ترجیح ہے ،ا سے پورا کرنے کیلئے کوئی کسر روا نہیں رکھیں گے

ْوفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر بھائیوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ، حکومت پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا کر بیدار کرتے رہیں گے،مقبوضہ کشمیر میں ہمارے کشمیری بھائی بھارتی مظالم کا جس بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں یہ کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،کشمیری سینے پر گولیاں کھانے کے باوجود مملکت خداداد پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے ہیں ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اسکی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کشمیری عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک ایک وعدے کو پورا کیا جائے گا، آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کا قیام، خطے کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر ترجیح ہے جسے پورا کرنے کے لئے کوئی کسر روا نہیں رکھیں گے آزاد کشمیر کے لئے تولی پیر گنگا چوٹی روڑ سمیت شاہرات کے تین میگا پراجیکٹ کی منظوری دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں وزارت امور کشمیر میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کا قیام، خطے کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر ترجیح ہے جسے پورا کرنے کے لئے کوئی کسر روا نہیں رکھیں گے ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور سیز فائر لائن کے قریب آباد کشمیریوں کے مسائل پر زاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے آزاد حکومت اور وہاں کے عوام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں چند دن قبل ایک خصوصی اجلاس بلایا تھا اور آئندہ ہفتے تک وزیراعظم نے تمام تر مسائل کے ممکنہ حل کیلئے مکمل رپورٹ تیار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف آنیدہ چند دنوں میں مظفرآباد کا دورہ بھی کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت محض ہوائی اعلانات کے قائل نہیں ہے اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہم نے جو جو وعدے کیے انھیں پورا کیا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے لئے تولی پیر گنگا چوٹی روڑ سمیت شاہرات کے تین میگا پراجیکٹ کی منظوری دی جا چکی ہے اس کے علاوہ انتخابات میں ہم نے آزاد حکومت کو ائیر ایمبولینس سروس مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر وزیراعظم محمدنو از شریف نے جلد ہوم ورک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کا پختہ عزم ہے کہ اپنے اقتدار میں آزاد کشمیر کے لئے ایسے تاریخی منصوبوں پر کام شروع کر دیں جو خطے کے لوگوں کو نہ صرف بنیادی مسائل سے نجات دلا سکیں بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کی دیرپا ترقی اور خوشحالی کا سبب بھی بنیں ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے دور اقتدار میں آزاد خطے کے اندر تعمیر و ترقی کا انقلاب بر پا کرے گی۔ چودہری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر احسن انداز میں حکومتی فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ہمارے دور حکومت میں آزاد حکومت کو فنڈز کی کمی نہیں ہونے دینگے۔وزیراعظم میاں نواز شریف جس طرح کشمیر پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کیے گئے وعدوں سے بھی کئی زیادہ تعمیر و ترقی کے کام کرائے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے کشمیری بھائی بھارتی مظالم کا جس بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں یہ کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کشمیری سینے پر گولیاں کھانے کے باوجود مملکت خداداد پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے ہیں ۔پاکستان کی تمام عوام اور سیاسی قیادت کشمیریوں کے اس جزبے کو داد دیتی ہے اور ہم محکوم کشمیریوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ انکی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اسکی دنیا میں کئی مثال نہیں ملتی۔حکومت پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا کر بیدار کرتے رہیں گے۔