2018کے انتخابات میں وزیر اعظم بنوں گا،چیئرمین پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ سے انتخاب لڑنے کا اعلان

نوازشر یف نے 27دسمبر تک ہمارے مطالبات نہ مانے اوروزیر داخلہ کو نہ ہٹایا تو پورے ملک میں ‘‘گونواز گو ‘‘کا نعرہ لگے گا ‘ایوان صد ر اور وزراء اعلی ہائوسز پربھی پیپلزپارٹی کا جھنڈا لگے ‘میرے پسندیدہ ’’چاچا ‘عمران خان کے خلاف رو رو کے نعرے نہ لگائیں، وہ پہلے ہی رورہا ہے ‘ہم سیاست کو خدمت اور جہاد سمجھتے ہیں ،اسے تخت لاہور کے جی ٹی روڈ سے گندا نہیں ہونے دیں گے‘خیبر پختونخوا کے لوگ غیر ت مندہیں، وہ کسی کا گالی نہیں دیتے ‘جھنگ کے الیکشن کے بعد نیشنل ایکشن پلان ختم ہو چکا ‘ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کابلاول ہائوس لاہور میں خیبر پختونخوا سے آئے کارکنان سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:26

2018کے انتخابات میں وزیر اعظم بنوں گا،چیئرمین پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشر یف نے 27دسمبر تک ہمارے مطالبات منظور اور چوہدری نثار کو نہ ہٹایا تو پورے ملک میں ‘‘گونواز گو ‘‘کا نعرہ لگے گا ‘2018کے انتخابات میں بلاول بھٹو ہی وزیر اعظم بنے گا ‘،لاڑکانہ سے انتخابات لڑوں گا ،ایوان صد ر اور وزراء اعلی ہائوسز پربھی پیپلزپارٹی کا جھنڈا لگے ‘میرے پسندیدہ ’’چاچا ‘‘عمران خان کے خلاف رو رو کے نعرے نہ لگائے وہ پہلے ہی رورہا ہے ‘ہم سیاست کو خدمت اور جہاد سمجھتے ہیں سیاست کو تخت لاہور کی جی ٹی روڈ سے سیاست کو گندہ نہیں ہونے دیں گے‘خیبر پختونخواہ کے لوگ غیر ت مند ہے وہ کسی کا گالی نہیں دیتے ‘جھنگ کے الیکشن کے بعد نیشنل ایکشن پلان ختم ہو چکا ہے‘ خیبر پختونخواہ دہشت گردی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بلاول ہائوس لاہور میں خیبر پختونخواہ سے آئے کارکنان سے پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے خطاب کر رہے تھے بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی خیبر پختونحوا میں مضبوط جماعت ہے اور پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی پہلی پوزیشن پارٹی بن چکی ہے اور یہ شہیدوں کی پارٹی ہے ہم صرف خیبر پختونخواہ بلو چستان سمیت تمام صوبوں سے وزراء اعلی بنائے اور وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں خیبر پختونخواہ دہشت گردی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے اور جھنگ کے الیکشن کے بعد نیشنل ایکشن پلان ختم ہو چکا ہے نوازشر یف اگر چوہدری نثارکو اگر عہدے سے نہیں ہٹاتے اور کوئی اہل وزیر داخلہ نہیں دیتے تو تخت لاہور سمیت پورے ملک سے 27دسمبر کے بعد کر اچی کوئٹہ پشاور ملتان سمیت پورے ملک سے گو نواز گو کا نعرہ لگے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل اور فیصلہ کن حالات سے گزررہا ہے سیاست ہمارے لئے جہاد اور خدمت ہے اس کو تخت لاہور کی جی ٹی روڈ سے سیاست کو گندہ نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میرا پسند ہ چاچا ہے وہ ابھی سے ہی رور ہااسکے خلاف مزید نعرے نہ لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اگر تیسری بار بھی اقتدار میں آنے کے باوجود میری4مطالبات ماننے کو تیار نہیں تو ان سے یہ اقتدار چھین لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ،لاڑکانہ سے انتخابات لڑوں گا اور2018کے انتخابات کے بعد صدر وزیر اعظم اور وزراء اعلی سمیت ہر جگہ پیپلزپارٹی کا جھنڈ الگے اور میں 2018میں وزیر اعظم بنوں گا ۔