ملک کے مسائل کاحل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔مہرین انورراجہ

آصف زرداری نے مشکل ترین حالات میں بھی یک جہتی کوفروغ دیا،بلاول بھٹو نے لاہورمیں متواترکامیاب کنونشن کیے۔سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امورکابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:13

ملک کے مسائل کاحل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔مہرین انورراجہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کی سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے ، پیپلزپارٹی ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے ، اس جماعت نے ہمیشہ ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلائی ہے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پرچل ہی ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکتا ہے ۔

پیپلزپارٹی آج بھی اپنے ان شہدا کے نظریات اور اصولوں پر عمل کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

بے نظیر کی شہادت کے موقع پر آصف علی زرداری نے مشکل ترین حالات میں بھی یک جہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دیا۔پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں متواتر کامیاب کنونشن سے خطاب کیا ۔ان کنونشن کے انعقاد سے پیپلز پارٹی میں نئی روح پیدا ہوئی ہے اور کارکنوں میں نئے جوش و جذبہ نے جنم لیا ہے۔ہمارے کارکنان پارٹی سے قلبی لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ اس جماعت کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے ہر قسم کی قربانی دی ہے اور اس کے تحفظ کے لئے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔