تتلے عالی، بہن کی شادی کا سامان لینے جانیوالا نوجوان ٹریفک حادثہ میں ہلاک

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:12

تتلے عالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) بہن کی شادی کا سامان لینے جانے والا نوجوان ٹریفک حادثہ میں ہلاک ۔

(جاری ہے)

الیاس کالونی گوجرانوالہ کا رہائشی نوجوان زمان اپنی ہمشیرہ کی شادی کے سلسلہ میں خریداری کے لیے موٹر سائیکل نمبریGAM-3184پر سوار ہوکر مرالی والہ سے گوجرانوالہ جارہا تھا کہ مرالی والہ قبرستان کے قریب سائیکل سوار سے ٹکرا گرپڑا اور پچھے سے آنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آکت موقع پر دم توڑ گیا نامعلوم کار ڈرئیورموقع سے فرار جبکہ دوسرے واقع میں نواحی گائوں دیپے پور کے قریب منی مزدا ،ٹرک اور ٹیوٹا کے درمیان تصادم سے ڈرئیور سمیت دس مسافر شدید زخمی ہوگئے رسیکیواہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کر زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ پہنچایا۔