سردی کی شدت میں اضافہ ،قلات ،گرد نواح میں کم سے کم درجہ حرار ت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:12

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) قلات میں سردی کی شدت میں زبردست اضافہ قلات اور گرد نواح میں کم سے کم درجہ حرار ت منفی چار ڈگری سینٹی گرید تک گر گیا گیس پریشر کی عدم دستیابی اور بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ کے ہااتھوں شدید سردی سے عوام میں نزلہ زکام اور گلے اور سینے کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہیںیاد رہے کہ ان دنوں قلات میں سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہو گیا ہیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر چکا ہیں اور سردی سے موسمی بیماریوں نزلہ زوکام گلے اور سینے کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہیں جس کی وجہ سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں قلات میں لکڑی اور جلانے کے لیئے کوئی دوسرا زریعہ نہیں کہ عوام سردی سے حفاظت کے لیے اپنا بندوبست کر سکیں قلات کے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کیا ہیکہ وہ قلات میں گیس پریشر کی عدم موجود گی اور بجلی کی سولہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر گیس اور بجلی کے حکام کی لاپرواہی اور عدم توجہی کو نوٹس لے۔