ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری

ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن /ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل عبدالسلام عارف نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری ‘ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن /ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل عبدالسلام عارف نے ضلع کونسل کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ڈی سی او کمیٹی روم میں ضلع کونسل کے نومنتخب ممبران کی تقریب حلف منعقد ہوئی ۔

جس میں ڈی سی او قصور عمارہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گزشتہ ماہ ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں جن میں خواتین ‘کسان ‘ٹیکنو کریٹ اور یوتھ ممبران شامل ہیں کے انتخابات میں منتخب ہونے والے ممبران ضلع کونسل نے شرکت کی ۔ ڈی او سی /ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل عبدالسلام عارف نے نومنتخب ممبران سے حلف لیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی او سی عبدالسلام عارف نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نومنتخب ممبران عوام کی تواقعات پر پور ا اتریں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ۔

متعلقہ عنوان :