ڈی سی او قصور کا گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنر کا دورہ‘سہولیات کا جائزہ لیا

حکومت پنجاب نے تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ‘سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہے ‘عمارہ خان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان کا گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنر کا دورہ‘خصوصی بچوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت قصور اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنرز کا دورہ کیا ۔

سیکورٹی ‘صفائی ستھرائی اور بچوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی تنویر احمد خاں ، پرنسپل گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت زرینہ واحد‘پرنسپل گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنرنویرہ ظفر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچے ہماری خصوصی شفقت اور ہمدردی کے طلبگار ہوتے ہیں اساتذہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ای ڈی او سی ڈی کو ہدایت کی کہ ان سپیشل سکولوں کی تزئین و آرائش کا کام فوری طور پر کروائیں ۔انہوں نے باالخصوص ان سکولوں کی سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کیلئے فوری طور پر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ باالخصوص سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :