Live Updates

ؒٓپنجاب کی ہڑپ کرنے کی پالیسیوں سے دوسرے صوبے اس سے بد زن ہو رہے ہیں ‘ نثار احمد کھوڑو

�) لیگ ایک صوبے کی جماعت ہے اس لئے تعصب کا مظاہرہ کرتی ہے ، جب ہمیں محرومیوں کا شکار کیا جائیگا تو ہم چیخیں اور چلائینگے سی پیک کے منصوبے میں نظر انداز کئے جانے پر سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ ناراض ہیں ،عمران خان کو خود کو بنی گالہ میں بند کر لیا ہے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و سینئر صوبائی وزیر کی دیگر رہنمائوں کے ہمراہ لاہو رپریس کلب میں پریس کانفرنس

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:12

ٓلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پنجاب کی ہڑپ کرنے کی پالیسیوں سے دوسرے صوبے اس سے بد زن ہو رہے ہیں ،(ن) لیگ ایک صوبے کی جماعت ہے اس لئے تعصب کا مظاہرہ کرتی ہے ، جب ہمیں محرومیوں کا شکار کیا جائے گا تو ہم چیخیں گے اور چلائیں گے ،سی پیک کے منصوبے میں نظر انداز کئے جانے پر سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ ناراض ہیں ،شریف خاندان نے قطری شہزادے سے اپنے لئے تو پیسے مانگ لئے نندی پور پاور پراجیکٹ کیلئے کیوں نہ مانگے ، عمران خان کو خود کو بنی گالہ میں بند کر لیا ہے اب اس کی کیا بات کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی ، جنرل سیکرٹری اعجاز دھمرہ ، سندھ کے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے نعرہ لگایا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں آج بلاول بھٹو بھی اسی فلسفے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری قیادت کا عدالتی قتل کیا گیا ہم نے اس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا لیکن آزا د عدلیہ کے چمپئن جسٹس (ر) افتخار چوہدری نے کوئی جواب نہ دے کر خود ہی سر جھکا لیا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے اور ہم نے 2018ء کے انتخابات کی تیاری کیلئے پارٹی میں تنظیم سازی شرو ع کر دی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تنظیموں کو تحلیل کیا گیا ہے اور اس اقدام سے سوئے ہوئے کارکن بھی جاگ گئے ہیں اور متحرک ہیںجبکہ (ن) لیگ میں کسی کو نواز شریف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی بھرنے کی اجازت نہیں اور زبردستی دستبردار کر الیا گیا ۔

انہوںنے کہا کہ سندھ نے پاکستان بنانے میں پہلی کی اس لئے سندھ کو پاکستان کی ماں کا درجہ حاصل ہے ، آج بلاول ہائوس لاہور میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں سندھ کے کارکنوں کا ورکرز کنونشن ہوگا جبکہ آج چار دسمبر کو سندھ ڈے کے طو رپر بھی منائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سی پیک منصوبے کیلئے بات چیت کا آغاز کیا جس کے بعد موجودہ حکمرانوںنے رابطے بڑھائے اور سرمایہ کاری لائی گئی ۔

سی پیک منصوبے سے اورنج لائن ٹرین تو بنائی جارہی ہے او ریہ دو تین سینکڑوں کی نہیں اربوں کی بات ہے ۔ کراچی لاہور سے پانچ گنا بڑا شہر ہے لیکن وہاں کے سرکلر ریلوے کی کسی کو یاد نہیں آئی ۔ کے ٹی بندرگاہ وہ دکھ ہے جسے ہم کبھی نہیں بھلا سکتے ۔بینظیر بھٹو کی حکومت کو ختم کئے جانے کے نواز شریف کی حکومت نے اس منصوبے کو بند کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ 47ارب ڈالر کے منصوبے سے سندھ کو صرف پانچ فیصد دیا جارہا ہے جس سے ہائی وے بننی ہے لیکن وہ بھی ابھی شروع نہیں ہوئی ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش میں آواز اٹھی تھی کہ اسلام آباد او رلاہورر میں ترقی ہورہی ہے اور یہی پاکستان کے آگے چلنے میں خلل بنا ۔ حکمران یاد رکھیں اگر وہ صوبوں کو محرومیوں کا شکار کریں گے تو ہم چیخیں گے چلائیں گے۔ ہڑپ کرنے والی پالیسیوں سے چھوٹے صوبے پنجاب سے بد زن ہو رہے ہیں اور ان میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ۔ خیبر پختوانخواہ، سندھ، بلوچستان اس منصوبے میں پنجاب کے تعصب پر ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے سی پیک میں کتنے ’’کٹس ‘‘ لگنے ہیں ۔ قطری شہزادے سے تو شریف خاندان نے اپنے لئے پیسے مانگ لئے نندی پور پاور پراجیکٹ کے لئے کیوں نہ مانگے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا قبت اندیش پالیسیوں، کل وقتی وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملنے والی امداد بند ہو گئی ہے۔ آج صوبوں سے کہا جارہا ہے کہ انہیں نیشنل فنانس کمیشن سے تین فیصد ضرب عضب کیلئے کاٹ کر دئیے جائیں گے۔

سندھ کو آپریشن کے لئے وفاق سے جو فنڈز ملنے تھے وہ ابھی تک نہیں دئیے گئے ، تھر میں قحط سالی سے متاثرہ علاقوں کے لئے ایک ارب کا اعلان کیا گیا وہ بھی نہیں دئیے گئے ۔انہوںنے جبر ی مذہب تبدیل کرنے کے قانون کی منظوری کیخلاف مذہبی حلقوں کی مخالفت بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام نے کہیں نہیں کہا کہ اسلام قبول کرانے کے لئے زبردستی کی جائے بلکہ قائل کرنے کی بات کی گئی ہے ۔

اس کیس میں صرف خواتین کو اغواء کر کے زبردستی مذہب تبدیل کرایا جاتا ہے ۔ سول سوسائٹی کہتی ہے کہ اس پر قانون سازی کرو اور مذہبی جماعتوں نے ہمارے خلاف فتوے جاری کر دئیے ہیں۔ انہوںنے نواز شریف کی عدالت میں طلبی بارے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ کوئی آسمان سے اتری ہوئی چیز نہیں ہیں کہ انہیں عدالت طلب کرے اور وہ نہ جائیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیاعدالت انہیں بلانا بھی چاہتی ہے کہ نہیں۔ کیونکہ یہاں عدالتوںنے مارشلائوں کی توثیق کرنے پر معافیاں مانگی ہیں ،عدلیہ رعب میں آجاتی ہے ،پتہ نہیں کہیں ان کے رعب میں بھی نہ آجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دس ،دس سال تک مذہبی ، لبرل اور اصلاحاتی جرنیلوں کے ادووار کو دیکھ لیا ہے لیکن اس ملک کا مستقبل صرف جمہوریت سے ہی وابستہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :